عمران خان ہر آدمی کو چور ثابت کرنا چاہتے ہیں، جو بندہ گھر نہیں چلا سکتا وہ ملک کیسے چلائے گا

Image result for mola baksh chandio

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان اپنی مایوسی چھپارہے ہیں،ان کی کرکٹ کا زمانہ گیا، وہ نوجوانوں کے نہیں بزرگ سیاستدان ہیں، سندھ میں کوئی بھی سیاسی رہنما آئے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بلاول بھٹو،مریم نوازاورشہبازشریف کے بیٹے کوبچہ کہتے ہیں،عمران خان خود کونوجوانوں کا لیڈرکہتے ہیں،جوگھرنہیں چلاسکتا وہ ملک کیسے چلائے گا،عمران خان ہرآدمی کوچورثابت کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حیدرآباد کے جلسے میں عمران خان نے صرف گالیاں دیں اور کسی قومی مسئلے پر بات نہیں کی۔ سندھ میں کوئی بھی سیاسی رہنما آئے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اثاثوں کا الیکشن کمیشن میں ثبوت کیوں نہیں دیتے؟

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *