کنڈوم کے اشتہار میں سنی لیون کی تصویر،بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے

Sunny Leone's Play with love this Navratri ad. PHOTO: @DeepakNair1991/TWITTER

بھارت اپنے آپ کولبرل اور آزاد خیال معاشرہ قرار دیتا ہے لیکن حال ہی میں پیش آنے والے واقعہ نے بھارتی معاشرہ کی قدامت پسندی کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ بھارت کے شہر احمد آباد مین کنڈوم کاایک اشتہار جس میں پورن سٹار سنی لیون کی تصویر بھی چھپی ہے پورے ملک میں اشتعال پھیلانے کا باعث بن گیا ۔ متعلقہ حکام نے اس اشتہار والے بہت سے بل بورڈز توڑ ڈالے۔اشتہار میں کنڈوم کی کوئی تصویر شامل نہیں ہے لیکن پورن سٹار سنی لیون کی بڑی تصویر شامل کی گئی ہے جو در اصل اس اشتعال کا باعث بنی ہے۔ یہ اشتہار بھارت کی کنڈوم بنانے والی سب سے بڑی کمپنی مین فورس کی طرف سے جاری کیا گیا تھا۔ ایک تحریری شکایت میں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز کے نمائندوں نے اسے بھارت کی مارکیٹنگ سیکٹر کی سب سے گھٹیا حرکت قرار دیا۔ شکایت میں لکھا گیا کہ متعلقہ کمپنی نے ملک کے ثقافتی اقدار کو نظر انداز کر کے اس قدر گھناونا طریقہ اپنے بزنس کو بڑھانے کے لیے اختیار کیا ہے۔جیسے ہی اشتعال انگیزی کے واقعات سامنے آئے، مودی کے آبائی شہر گجرات کی حکومت نے تمام اشتہارات کو فوری طور پر ہٹا لیا ۔ یاد رہے کہ سنی لیون مین فورس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔ گوگل پر سنی لیون سب سے زیادہ سرچ کیے جانے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *