راکھی ساونت کا گرو گرمیت سے تعلق نکل آیا !

images

ممبئی۔ بھارت کے سزا یافتہ گرو گرمیت سنگھ کی زندگی پر بالی ووڈ کے معروف فلم ساز اشوش مشرا کی ہدایت کاری میں فلم "کب ہو گا انصاف" کی شوٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ فلم میں گرمیت سنگھ کا کردار سنجے میگی نبھا رہے ہیں اور ان کی بیٹی ہنی پریت کا کردار بھارت کی معروف اور انتہائی بے باک اداکارہ راکھی ساونت ادا کریں گی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق فلم 22 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں گرمیت سنگھ کی ابتدائی زندگی سے لیکر ریپ کیس اور 20 سال کی سزا تک کی کہانی کو پردہ سکرین پر دکھایا جائے گا جبکہ گرمیت سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کو بھی فلم میں مرکزی اہمیت حاصل ہو گی۔ دوسری طرف راکھی ساونت نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہنی پریت کو 4 سال سے جانتی ہیں۔ راکھی کا کہنا ہے کہ ہنی پریت ابتدا میں بالکل عام سی لڑکی تھی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *