رانا ثنااللہ کا عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا اعلان!

Image result for ‫رانا ثنااللہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ‬‎

لاہور-صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ کو منظر عام پر لانے سے انکاری نہیں ہے ،ہمارا پہلے دن سے موقف رہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، حکومت اس پر عمل کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ حکومت کا شروع دن سے موقف رہا کہ جو بنچ فیصلہ کرے گا، حکومت عمل کرے گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دو فریقین کے درمیان ٹکراوہوا، کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی۔ رپورٹ کی کاپی پاکستان عوامی تحریک کے پاس بھی ہے،طاہر القادری حالات خراب کرنے کیلئے پریس کانفرنس کرتے ہیں۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ فل کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون رپورٹ سے متعلق کیس کی سماعت 25 ستمبر بروز پیر کو ہو گی۔ رپورٹ سے متعلق فل کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گا عملدرآمد کیا جائے گا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *