سعودی عرب نے خواتین کو فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دے دی!

ریاض -سعودی حکومت نے مملکت کی تاریخ میں پہلی بار قومی دن کے موقع پر تقریبات میں شرکت کیلئے خواتین کو بھی کنگ فہد سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔  عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق عام طور پر فٹ بال میچوں کیلئے استعمال ہونے والے اس سٹیڈیم میں اس دفع پہلی بار خواتین بھی قومی دن کی تقریبات میں شرکت کرنے کیلئے آئیں گی۔ انہیں یہ موقع مملکت کے 87ویں قومی دن کے موقع پر پہلی بار مل رہا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے جنرل اتھارٹی آف انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سٹیڈیم میں 40 ہزار مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔ سٹیڈیم میں فیملیز کے بیٹھنے کیلئے علیحدہ انتظام کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے خواتین کیلئے عوامی تفریحی مقامات پر جانا منع تھا۔ یاد رہے کہ جولائی میں سعودی حکومت نے لڑکیوں کے سکولوں میں کھیلوں کی اجازت بھی دے دی ہے اور آنے والے دنوں میں خواتین اور لڑکیوں کیلئے ایسے ہی مزید اقدامات بھی متوقع ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *