بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد شہید!

پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔ فوٹو : فائل

سیالکوٹ -ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 پاکستانی شہری شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری چارواہ سیکٹر پر بنی سلہریاں گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے اطراف شہری آبادی پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے پھینکے جب کہ پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور دشمن کی بندوقیں خاموش کرا دیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *