محرم بڑی تباہی سے بچ گیا، اسلحے سے بھری گاڑی پکڑی گئی!

پکڑا گیا اسلحہ محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ فوٹو: فائل

پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے علاقہ غیر سے پنجاب لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کر کے علاقہ غیر سے لائی گئی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ ذرائع کے مطابق 2 ملزمان کامران خان اور جمعدار خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق صوابی سے ہے اور ان کے قبضے سے 16 پسٹل، 19 رائفلیں اور 25 ہزار سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں جب کہ پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ محرم الحرام کے دوران تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جا سکتا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *