2 مشہور پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں ایسا سوال جس نے ورلڈ الیون ٹیم کو ہنسنے پر مجبور کردیا!

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون ٹیم کے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک دلچسپ ویڈیو جاری کر دی، جس میں کھلاڑیوں کو انضمام الحق اور محمد یوسف میں سے کسی ایک کو رنر منتخب کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔ ویڈیو میں سوال کیا گیا کہ اگر آپ انجری کا شکار ہوں اور رنر لینے کی اجازت مل جائے تو وہ کس کو منتخب کریں گے؟

تمام کھلاڑیوں نے مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیے اور زیادہ تر کھلاڑیوں نے انضمام الحق کے بجائے محمد یوسف کا انتخاب کیا ۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے کہا، 'میں تو انجری میں بھی ان دونوں کھلاڑیوں سے تیز بھاگ لوں گا'، تاہم انہوں نے محمد یوسف کا نام لیا۔ سابق آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے کہا کہ 'وہ کسی کو نہیں لیں گے بلکہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو جائیں گے'۔ واضح رہے کہ انضمام الحق 378 میچز میں 40 اور محمد یوسف 288 ون ڈے میچز میں 38 مرتبہ رن آؤٹ ہوچکے ہیں۔

رواں ماہ جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیوپلیسی کی قیادت میں آئی سی سی ’ورلڈ الیون‘ کے کھلاڑی پاکستان ٹیم سے 3 بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز ’آزادی کپ‘ کھیلنے کے لیے پاکستان آئے تھے۔

فاف ڈیو پلیسی کے علاوہ ورلڈ الیون ٹیم میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملا، مورنے مورکل، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی، سیمیول بدری ، آسٹریلیا کے جارج بیلی, ٹم پین، بین کٹنگ، انگلینڈ کے پال کالنگ وڈ، نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ، سری لنکا کے تھسارا پریرا اور بنگلہ دیش کے تمیم اقبال شامل تھے۔ 15 ستمبر کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر آزادی کپ جیت لیا تھا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *