ایک سوشل تتلی کی ڈائری

diaryبشکریہ: فرائیڈے ٹائمز
ابھی یہ انڈیپنڈنس کپ سے دو تین پہلے میں اور جانو سنی او ر آکی کو ملنے کے لیے گئے۔ اب سب کو پتہ ہے کہ جانو کتنےOCBٹائپ ہیں تو وہ میرے ، اپنے اور کلچو کے لیے پہلے ہی سے ٹکٹ لینا چاہ رہے تھے ورنہ سب بعد میں ہمیں دو ہمیں دو چلانا شروع کر دیتے ہیں۔ جب ہم نے سنی اور اکی سے پوچھا کہ میچ پر کون آ رہا ہے تو اُس نے مچھلی جیسا منہ بنا کر کہا کہ ’’ کوئی نہیں‘‘۔
میں نے کہا ہو ہائے لیکن کیوں؟اب اتنے سال بعد تو کرکٹ لاہور آرہی ہے جیسے آسمان پر کتنے سال بعد کوئی شہابِ ثاقب نظر آتا ہے۔
سنی نے کہا کہ ہم نے PCBوالوں سے دس وی آئی پی پاس مانگے تھے تھوڑے پروٹوکول کے ساتھ لیکن اُنہوں نے منع کر کے سارا مزا ہی کرکرا کر دیا۔
جانو بولے کہ بھئی آپ ہمارے ساتھ ٹکٹ والے ایریا میں بیٹھ جائیے گا۔۔۔ جس پر سنی نے ناک بھوں چڑھا کر کہا ’’ ایروں و غیروں کے ساتھ؟‘‘
شکر ہے کہ جانو کا موڈ اچھا تھا ورنہ وہ تو پھٹ ہی پڑتے۔
بلکہ وہ تو کندھے جھاڑ کر بولے کہ شرم کی بات ہے آپ یہ سماں مِس کر رہے ہیں لیکن آپ کی مرضی۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ میں بھی وہاں بیٹھنے سے پریشان ہی تھی۔ اب مجھے کہاں عوام سے مکس ہونا آتا ہے؟ مجھے اس کی عادت نہیں ہے نا۔سب کو تو پتہ ہے کہ میری پرورش کس قدر نزاکت سے ہوئی ہے۔ لیکن مجھے پتہ تھا کہ اگر میں نے ایک لفط بھی منہ سے نکالا تو جانو اور کلچو فوراََ میرے پیچھے پڑ جائیں گے۔
خیر وہاں کا سماں تو تباہی تھاتباہی ۔ سچ بات تو یہ ہے کہ مجھے تو زیادہ کر کٹ سمجھ ہی نہیں آتی۔ اسلئیے جب وہ سکوئیر لیگ کہتے تھے تو مجھے lyrcaکے ٹائٹ پاجامے میں ملّو کی موٹی ٹانگیں یادآجاتی تھیں۔ اور جب وہ کہتے تھے کہ فلاں فلاں کرکٹر slipمیں کھڑا ہے تو مجھے تو پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ وہ ایسے کیوں کہہ رہا ہے اب مجھے کیا پتہ کہ کرکٹر نے اپنے کپڑوں کے نیچے کیا پہنا ہے اور اگر وہ کھسرا ( یا کلچو کے مطابق آجکل کھسروں کو ٹرینی کہتے ہیں) نہیں ہے تو اُس کو ویسٹ پہننی چاہئیے وہ سلپ کیوں پہنے گا؟ خیر یہ چھوڑیں، کیا بتاؤں میں آپکو کہ ہمیں کتنا مزا آیا۔ عوام بھی اتنی تمیزدار تھی۔ میری سید ھی طرف بیٹھی ایک عورت نے مجھے پان کھلایا اور میں نے کھا بھی لیا ۔ بھئی اگر کبھی کبھی ملنا پڑے تو مجھے عوام میں مکس ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *