وزیراعلیٰ شہباز شریف نے نوٹس لے لیا،سخت کارروائی کی ہدایت !

download (1)

لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاسبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس، صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کوقیمتیں کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کومناسب قیمت پرسبزیوں کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، شہبازشریف کا کہناتھا کہ صوبے بھرمیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتوں پرکڑی نظررکھیں اورناجائزمنافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیازکارروائی کی جائے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *