آئندہ الیکشن میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے ، شاہ محمود قریشی

shah mehmood qureshi

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں کسی سیاسی اور مذہبی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کر نے کا فیصلہ کر لیا ‘خیبر پختونخواہ میں جماعت اسلامی سے بھی سیٹ ایڈ جسٹمنٹ نہیں ہوگی ۔ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے پاس قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کیلئے امیدواران موجود ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنی مقبولیت کا دعویٰ کرتی ہےاوراس لیے تحر یک انصاف نے آئندہ عام انتخابات میں کسی سیاسی اور مذہبی جماعت سے انتخابی اتحاد نہ کر نے کا فیصلہ کر لیااس حوالے سے تحر یک انصاف کے وائس چئیر مین شاہمحمودقریشی نے کہا کہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے،کسی بھی دیگر جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کر یں گے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *