چار ماہ میں سات شادیاں کرنے والی لڑکی

larki

سرگو دھا (مانیٹرنگ ڈیسک ) سرگودھا کی دوشیزہ نے چار ماہ میں 7شادیاں کر کے دولہے لوٹ لئے، والد ، بھائی اور نکاح خواں کے بھی جرم میں ملوث ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والی 18سالہ دوشیزہ ثنا چار ماہ میں 7شادیاں کر کے دولہوں کو لوٹ کر فرار ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبصورت دوشیزہ ثنا کے حسن میں مبتلا ہو کراس سے شادیاں کرنے والے دولہوں نے لٹنے کے بعد پولیس سے مدد طلب کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ثنا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ثنا کے دولہے لوٹنے کے جرم میں اس کے والد، بھائی اور نکاح خواں بھی ملوث پائے گئے ہیں اور اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب دو متاثرہ دولہوں اللہ دتہ اور اظہر محمود نے سیشن کورٹ میں اپنے نکاح نامے پیش کئے، مدعی اللہ دتہ کے وکیل نے انکشاف کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ایسے نوجوانوں کو تلاش کرتے ہیں جن کے رشتے نہیں ہوتے اور 2سے 3لاکھ روپے لڑکے والوں سے شادی کے نام پر وصول کرتے ہیں ،اور جعلی نکاح خواں کے ذریعے اپنے پاس موجود رجسٹر پر نکاح کا اندراج کر کے فرار ہو جاتے ہیں ۔پولیس ثنا کے بھائی ، باپ ، نکاح خواں اور خاندان کے دیگر افراد جو اس کے ساتھ دولہوں کو لوٹنے میں شریک جرم رہے ہیں کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے ما ررہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *