رات گئے سنجے دت سلمان خان خفیہ ملاقات میں کیا ہوا؟ تفصیلات منظرعام پر آگئیں!

Image result for ‫سنجے سلمان‬‎

ممبئی -بالی ووڈ کے دبنگ اداکارسلمان خان اور سنجے دت نے سلمان خان کے گھررات کے اندھیرے میں خفیہ ملاقات کی جو صبح  4 بجے تک جاری رہی۔بالی ووڈ میں کئی دوستیاں مشہور ہیں جیسے شاہ رخ خان اور کرن جوہر کی دوستی، کرینہ کپور اور امرتا اروڑا کی دوستی، شاہ رخ خان اور جوہی چاؤلہ کی دوستی لیکن سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی کے چرچے بالی ووڈ کے ساتھ بھارتی میڈیا میں بھی مشہور ہیں، دونوں کی دوستی اتنی گہری ہے کہ دونوں ایک دوسرےکو بھائیوں سے بڑھ کر مانتے ہیں، تاہم  کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی میں دراڑ پڑنے اور دوستی ختم ہونے کی افواہوں نے سر اٹھایا تھا لیکن سنجے دت نے ایک انٹرویو میں ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور سلمان آج بھی بہترین دوست ہیں اور کوئی بھی ان کی دوستی کو ختم نہیں کرسکتا۔

سلمان اور سنجے دت کی دوستی کا ثبوت حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ ہے جس میں دونوں نے سلمان خان کے گھر پر خفیہ ملاقات کی ہے، یہ ملاقات صبح کے چار بجے تک جاری رہی اور اس کی خبر سلمان اور سنجے کےچند قریبی دوستوں کے علاوہ کسی کوبھی نہیں تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تین روز قبل سنجے دت کی فلم ’’بھومی’’ریلیز ہوئی ہے، جیل سے رہائی کے بعد یہ سنجے دت کی  یہ پہلی فلم ہے لہٰذا ان لمحات کا جشن منانے کے لیے دونوں نے اپنے چند قریبی دوستوں کے ساتھ سلمان خان کے گھر میں پارٹی منانے کا فیصلہ کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق  پارٹی میں دونوں اداکاروں نے خوب انجوائے کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران سنجے دت اس بات کا اقرار کرچکے ہیں کہ ان کے اور سلمان کے درمیان کسی قسم کے اختلافات موجود نہیں ہیں، اگر ہم دونوں عوامی مقامات پر ایک دوسرے سے بات نہیں کرتےتو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن ہیں ہم آج بھی ایک دوسرے کو بھائیوں سے بڑھ کر چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان اور سنجے کے درمیان ہونے والی  خفیہ ملاقات کے بارے میں کسی کو بھی علم نہیں تھا لہٰذا پارٹی کی تصاویر منظر عام پر نہیں آسکی ہیں تاہم ملاقات کا تمام احوال سلمان کے دوست کی زبانی بھارتی میڈیا کو معلوم ہو گیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *