مہنگائی کے خلاف 3 دن کے احتجاج کا اعلان !

1

اسلام آباد ۔ ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے شہریوں کو بہت حد تک پریشان کر دیا ہے ۔ اسی پریشانی کے پیش نظر شہریوں نے احتجاجاً ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف خرید و فروخت کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہری 26،27 اور 28 ستمبر کو ٹماٹروں کی قیمت میں بے جا اضافے پر احتجاج کریں گے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان دنوں میں ٹماٹر کی خریدوفروخت نہیں کی جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پھلوں کی قیمتوں میں بے جا اضافے پر بھی شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد پھلوں کی قیمتیں مناسب ہو گئی تھیں:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *