پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ !

9

کراچی۔ عوام ہوجائیں تیار، سستے پیٹرول کے مزے اب ختم ہونے کو ہیں کیونکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں پیٹرول 3 روپے مہنگا ہوسکتا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت 4 ڈالر اضافے 59 ڈالر، امریکی خام تیل 2 ڈالر اضافے سے 52 ڈالر فی بیرل اور عرب خام تیل 3 ڈالر اضافے سے 57 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں پیٹرول 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ترکی نے عراق سے خام تیل کی سپلائی کے لئے کے لئے اپنی سمندری حدود پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *