نوازشریف سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ چوہدری نثار سب کچھ سامنے لے آئے!

Image result for ‫چوہدری نثار‬‎

اسلام آباد-چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کل ہونے والی نواز شریف سے ملاقات کے دوران کوئی شکوے ،شکایتیں نہیں ہوئیں، میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثا ر کا کہنا تھاکہ نہ تو نواز شریف نہ مجھ سے کوئی گلہ کیا نہ ہی میں نے ان سے کوئی شکایت کی ،ملاقات کے دوران صرف تنظیمی معاملات پر بات ہوئی،میڈیا میں چلنے والی باتیں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل میڈیا میں یہ باتیں گردش کررہی تھی کہ چوہدری نثار نےگزشتہ روز   نواز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ،جبکہ نواز شریف نے ان کے تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
علاوہ ازیں نواز شریف کی نااہلی کے بعد چوہدری نثار کھل کر سامنے آئے تھے ،ان کاموقف تھا کہ سیاست میں بچوں کا کردار نہیں ہونا چاہیے ، جبکہ پارٹی اجلاسوں میں بھی ان کو مشاورت کے لئے بلایا نہیں جا رہا۔ تاہم اب چوہدری نثار نے سامنے آکر نواز شریف سے گلے ،شکوے کرنے کی باتوں کی تردید کر دی ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *