بین اسٹوکس کو گرفتار کرلیاگیا!

Image result for ‫بین اسٹوکس‬‎

مایہ ناز انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو گراؤنڈ سے باہر تصادم اور مار پیٹ میں ملوث ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا جس کے بعد انہیں انگلش ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ اتوار کو انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی لیکن اسی رات ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹوکس ساتھی کھلاڑی ایلکس ہیلز کے ہمراہ اہم تنازع میں ملوث ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس اتوار اور پیر کی درمیانی شب برسٹل میں مبینہ طور پر جھگڑے میں ملوث ہوئے جس کے نتیجے میں ایک 27 سالہ شخص کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے بین اسٹوکس کو گرفتار کر لیا جہاں انہیں تحقیقات کے بعد بری کردیا گیا تاہم پولیس واقعے کے عینی شاہدین کی تلاش میں مصروف ہے تاکہ واقعے پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

اس واقعے میں مبینہ طور پر ایلکس ہیلز بھی بین اسٹوکس کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی مار پیٹ میں آل راؤنڈر کا ساتھ دیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے اگلے ون ڈے میچ کیلئے باہر کردیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ تنازع ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک دن بعد ہی انگلش کرکٹ حکام نے سال کی سب سے اہم ایشز سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے اور انگلش ٹیم کے سب سے اہم رکن کے تصادم میں ملوث ہونے سے انگلش ٹیم کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ مذکورہ واقعے کے بعد بین اسٹوکس کو انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *