ڈاکٹر ذاکر نائیک اور داؤد ابراہیم میں تعلقات ، انڈین میڈیا کا خوفناک دعویٰ !

7

ممبئی ۔ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال نے داؤد ابراہیم اور معروف مذہبی اسکالر ذاکر نائیک کے مابین روابط کا اعتراف کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق داؤد ابراہیم ذاکر نائیک کی فنڈنگ کرتے تھے تاکہ وہ بھارت میں انتشار پھیلا سکیں۔ اقبال کا کہنا تھا کہ داؤد نے مبینہ طور پر ذاکر نائیک کی تنظیم کے لیے کچھ رقم کی منتقلی کی تھی، لیکن ان فنڈز کی منتقلی کی کوئی وجہ یا ذرائع تاحال سامنے نہیں آ سکے۔لیکن کچھ ذرائع کے مطابق فنڈز کی یہ رقم ایک ثالث سلطان احمد کے ذریعے ہوئی تھی۔ ٹائمز ناؤ کے مطابق داؤد ابراہیم کا کاروبار جنوبی افریقہ، سعودی عرب اور پاکستان تک میں پھیلا ہوا ہے۔ اقبال نے مزید بتایا کہ ذاکر نائیک کو دئے گئے فنڈز کہاں استعمال ہوئے وہ اس سے لاعلم ہیں۔ ٹائمز ناؤ کی رپورٹ آپ بھی ملاحظہ کیجئیے::۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *