مسجد پر خاتون خودکش بمبار کے حملے میں 5 نمازی شہید!

کانو-شمال مشرقی نائیجریا میں خاتون خودکش حملہ آور کی جانب سے مسجد میں خودکش حملے میں 5نمازی شہید اور 3زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علاقہ رقعہ میں واقعہ ایک مسجد میں حملے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق نمازی مسجد میں فجر کی نماز ادا کررہے تھے کہ اسی دوران ایک خاتون خودکش بمبار نے مسجد میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا جس کے نتیجے میں 5نمازی شہید ہوگئے جبکہ اس دھماکے میں 3 دیگر نمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دریں اثناء علاقے میں فوجی تلاشی کے دوران خودکش دھماکے کا ایک اور واقعہ پیش آیا جب فوجیوں نے ایک مشتبہ خاتون کو تلاشی کیلئے روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا ۔لیکن اس واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پولیس نے حملوں کے خطرات کے باعث مقامی بازاروں کو بند کردیا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *