صرف 2 منٹ کا وہ کام جو آپ کی توند ختم کرسکتا ہے

Image result for ‫توند‬‎

اگر جسمانی وزن میں کمی کے لیے توند سب سے بڑی رکاوٹ ہے تو آپ اکیلے نہیں بلکہ ہزاروں، لاکھوں افراد کو اس کا سامنا ہوتا ہے۔ ویسے تو اگر جادوئی چھڑی ہو اور اس کی ایک جنبش سے پیٹ سے لٹکی یہ چربی غائب ہوجائے تو سننے میں اچھا لگے مگر ایک چیز بالکل ایسا ہی کرتی ہے اور وہ ہے ورزش۔

خاص طور پر ایک جاپانی ورزش تو طبی ماہرین نے توند سے نجات کے لیے بہترین قرار دی ہے اور یہ بہت جلد اس اضافی چربی کو ہوا میں تحلیل کردیتی ہے۔

اس طریقہ کار کو اپنا کر ایک معروف جاپانی اداکار نے چند ماہ کے اندر اپنا وزن 13 کلو گرام کم کیا جبکہ پیٹ اور کمر کے گرد چربی کو 12 سینٹی میٹر تک گھٹا دیا۔ اور اچھی بات یہ ہے کہ اس ورزش کے لیے دن میں صرف دو سے دس منٹ چاہئے ہوتے ہیں۔

اس ورزش کو کرنے کے لیے سیدھا کھڑے ہوں اور ایک پیر کو آگے جبکہ دوسرے کو پیچھے کی جانب رکھیں، جیسے چلتے ہوئے ہوتا ہے۔ اب کولہوں کو اکڑا کر جسمانی وزن پچھلے پیر میں منتقل کردیں۔ اس کے بعد آہستگی سے تین سیکنڈ تک سانس کو اندر کھینچیں جب کہ اپنے ہاتھوں کو سر سے اوپر اٹھالیں۔

اس کے بعد 7 سیکنڈ تک سانس کو باہر نکالیں جس کے دوران جسمانی مسلز کو اکڑا لیں۔

mama Ma یوٹیوب ویڈیو

طبی ماہرین کے مطابق سانس کی ورزشیں جسمانی وزن میں کمی کے لیے موثر ثابت ہوتی ہیں کیونکہ چربی آکسیجن، کاربن اور ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتی ہے ۔ جب سانس کے ذریعے آکسیجن چربی کے خلیات تک پہنچتی ہے تو وہ اسے مختلف اجزاءمیں تقسیم کردیتی ہے، یعنی جتنی آکسیجن جسم استعمال کرے گا، اتنا ہی چربی جلے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *