نعیم عصمت فیڈریشن آف ہاوسنگ سوسائٹیز کے جنرل سیکرٹری منتخب

na

راولپنڈی( پ ر) فیڈریشن آف ہاوسنگ سوسائٹیز پاکستان کا اجلاس صدر راجہ اعجاز کی صدارت میں ہوا ۔ جس میں کواپریٹو اور پرائیویٹ ہاوسنگ سوسائٹیز کے نمائندگان شریک ہوئے ۔ سٹی ٹاون سے ظفربھٹی ،ریڈیو کالونی سے راجہ ارشد ، کتھولک سوسائٹی سے شاہد گل ، اسلام آباد فارم ہاوسز سے محمد نعیم عصمت فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات ارشد سلہری ، لیگل ایڈوائزر احمر جمیل ،سلیم بلوچ ،شہزاد ارشد بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ہاوسنگ سیکٹر کو درپیش مسائل پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کا چناؤ بھی کیا گیا۔ شرکاء کی متفقہ رائے سے اسلام آباد فارم ہاوسز کے چیف ایگٹویکٹو آفیسر محمد نعیم عصمت ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب سیکرٹری جنرل نعیم عصمت نے اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ فیڈریشن کی ترقی اور ہاوسنگ سیکٹر کے مسائل کے حل کیلئے وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کوبھرپور طریقے سے منظم کیا جائیگا اور پاکستان بھر میں ممبرسازی مہم چلائی جائے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *