کراچی میں موبائل فون سروس بند!

Image result for ‫موبائل فون سروس بند‬‎

 کراچی -8 محرم الحرام کے جلوس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرشہرمیں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی سفارش پرکراچی میں موبائل فون سروس کو معطل کردیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب محرم الحرام کے جلوس کے روایتی راستوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے، ایم اے جناح روڈ اور اس سے ملحقہ گلیوں کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام سے تحریری طور پر درخواست کی تھی کہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی میں مخصوص وقت کے دوران موبائل فون سروس معطل کردی جائے۔ اس کے علاوہ 9 اور 10 محرم الحرام کو بھی بھی موبائل فون سروس بند رہے گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *