کیا امریکہ اس قدر معصوم ہے ؟ زید علی نے سب کو حیران کر دیا !

1

کینیڈا ۔ پاکستانی نژاد کینیڈین کامیڈین زید علی سےتو ہر کوئی واقف ہے۔ گذشتہ روز مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر زید علی کے ایک ٹویٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو جہاں حیران کیا وہیں ایک نئی بحث کا بھی آغاز کر دیا ۔ اپنے ٹویٹ میں زید علی نے ایک تصویر پوسٹ کی جو مبینہ طور پر کسی امریکی ادارے کے فارم کی تصویر تھی ۔اس فارم میں پوچھا گیا تھا کہ کیا آپ امریکہ میں رہتے ہوئے کسی دہشتگردانہ فعل میں ملوث رہے ہیں۔ اگر ہاں تو اپنے خیالات کا اظہار کریں۔ اس تصویر کے ساتھ زید علی نے طنزیہ لکھا تھا کہ امریکہ دہشتگردوں کو پکڑنے میں دن بدن کتنا ہوشیار ہوتا جا رہا ہے۔

اس ٹویٹ کو نہ صرف سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل ہوئی بلکہ امریکہ کے اس بھونڈے سوال پر سوشل میڈیا صارفین نے اس ادارے کی انتظامیہ کو بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص دہشتگردی کے کاموں میں ملوث رہا بھی ہو گا تو بھی کیا وہ کسی فارم میں اس کا تذکرہ کر کے یا اس کا اعتراف کر کے خود کے لیے مصیبت پیدا کرے گا؟ صارفین نے امریکی ادارے کی اس بھونڈےلیکن معصومانہ سوال پر امریکہ کا کافی تمسخر بھی اُڑایا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *