وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں کیا بات ہوئی ، خبر آ گئی !

2

اسلام آباد۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ون آن ون ملاقات کی،جس میں ملک کودرپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
بعدازاں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس شروع ہوا،جس میں نئی امریکی پالیسی،دہشتگردی کیخلاف جنگ اور سرحدوں کی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا۔اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ آصف ،خرم دستگیر، اسحاق ڈار ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ،نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ، ایئرچیف مارشل ،ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی ایم آئی اور ڈی جی آئی بی ودیگرحکام نے بھی شرکت کی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دورہ امریکا سے متعلق شرکاء کواعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں نئی امریکی پالیسی سے متعلق سب کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔دہشتگردی کیخلاف جنگ اور سرحدوں کی صورتحال کاجائزہ بھی لیاجائے گا۔اسی طرح اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ روس اور افغانستان سے متعلق بھی بات چیت ہوگی:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *