گلو بٹ پر قاتلانہ حملہ !

3

لاہور ۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلوبٹ کی جان کو خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلو بٹ پر 10 سے زائد نامعلوم افراد نے حملہ کیا لیکن وہ بال بال بچ گئے۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے گلو بٹ نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا لیکن میں خوش قسمتی سے بچ گیا ہوں۔ انہوں نے شک ظاہر کیا کہ مجھ پر حملہ یا تو مسلم لیگ ن کروا سکتی ہے یا پھر یہ پاکستان عوامی تحریک کا کام ہے۔ یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گلو بٹ نے ہاتھ میں ڈنڈا تھامے کئی گاڑیوں کے شیشیے توڑے اور خوف و ہراس پھیلایا تھا:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *