کنگنا رناوت اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف میدان میں آ گئی !

5

نئی دہلی ۔ بھارت کی گھٹیا سوچ اور پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے ہی وزیراعظم کیخلاف میدان میں آ گئی ہیں اور وزیر خارجہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پورا بھارت ہی ”جل بھن“ کر رہ گیا ہے۔ کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ” سووراج کہہ رہی ہیں کہ بھارت انجینئر پیدا کر رہے ہیں اور پاکستان دہشت گرد، یہ مضحکہ خیز ہے۔ جبکہ ہمارا اپنا وزیراعظم ہی دہشت گرد ہے اور ان کا وزیراعظم ایک انجینئر ہے۔“

Irony is Swaraj saying India produced engineers & Pak produced terrorists, while our own PM is a terrorist and theirs is an engineer.

اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹویٹ میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند نہ کرنے کو بھی شرمناک قرار دیا تھا اور کہا تھا ”پوری دنیا روہنگیا مسلمانوں کیخلاف آواز بلند کررہی ہے، ماسوائے بھارت کے۔ ہم ایک ایسے شخص سے اور توقع بھی کیا کر سکتے ہیں جس نے خود بہت سارے مسلمانوں کو قتل کیا ہو۔“

The whole world is raising voice for Rohingyas, except India. What else we can expect from the man who himself murdered so many Muslims.

کنگنا رناوت کا غصہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گردوں کا باپ بھی قرار دیا اور لکھا ”مجھے نہیں پتہ کہ بھارت دہشت گردی کی ماں ہے لیکن ہندو انتہاءپسند مودی یقینی طور پر دہشت گردوں کا باپ ہے:۔“

I do not know if India is the Mother of Terrorism but Hindu extremist Modi definitely is Father of Terrorism!

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *