انٹر اسکول گرلز ٹگ آف وار چیمپیئین شپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ہانی کی جیت

IMG-20170930-WA0037
حیدرآباد(  پریس ریلیز    )"رائیٹ ٹو پلے" کے زیر اہتمام امن کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ انٹر اسکول گرلز ٹگ آف وار چیمپیئین شپ گورنمینٹ گرلز ہائی اسکول ہانی نے جیت لی.انہوں نے فائنل میں گورنمینٹ گرلز ہائی اسکول سوسائیٹی نمبر 1حیدرآباد کو 2-1 سے شکست دی جبکہ  گورنمینٹ گرلز ہائی اسکول لطیف آباد 10 نے گورنمینٹ گرلز ہائی اسکول زیل پاک کو 2-1 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز ایتھلیٹکس ایونٹس میں گورنمینٹ گرلز ہائی اسکول سوسائیٹی نمبر1حیدرآباد فاتح رہی.اس طرح ایتھلیٹکس اور ٹگ آف وار میں مجموعی طور پر 26 پوائنٹس حاصل کرکے گورنمینٹ گرلز ہائی اسکول سوسائیٹی نمبر 1حیدرآباد نے پہلی,گورنمینٹ گرلز ہائی اسکول ہانی نے 22 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور گورنمینٹ گرلز ہائی اسکول مدرستہ البنات حیدرآباد نے 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی.تقریب تقسیم انعامات کی مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکینڈری و ہائیر سیکینڈری حیدرآباد صفیہ ارباب تھیں جبکہ سیکریٹری حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی پرویز احمد شیخ, حیدرآباد ڈویژنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی سیکریٹری عائشہ ارم اور عبدالرزاق میمن اعزازی مہمان تھے جنہیں رائٹ ٹو پلے کے پروگرام مینیجر عطاء محمد سومرو اور کوآرڈینیٹر محی الدین شیخ نے اجرک کے تحائف اور اعزازی شیلڈز پیش کیں اور ان سے ٹیموں کا تعارف کرایا.اس موقع پر اپنے خطاب میں صفیہ ارباب نے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کو لازمی قرار دیا.پرویز احمد شیخ نے اپنے خطاب میں حیدرآباد اولمپک کمیٹی کی جانب سے اسی طرز کے انٹر اسکولز منعقد کرنے کا اعلان کیا.عائشہ ارم نے اپنے خطاب میں ٹگ آف وار کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیئے کوچنک اور ریفریشر کورسز منعقد کرنے کا اعلان کیا اور رائیٹ ٹو پلے کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن کرنے کے عزم کا اعادہ کیا. آخر میں مہمان خصوصی صفیہ ارباب,  پرویز احمد شیخ, عائشہ ارم, عبدالرزاق میمن,شکیل اختر, عطاء محمد سومرو اور محی الدین شیخ نے ٹرافیاں, انعامات اور میڈلز تقسیم کیئے.اس موقع پرشرکت کرنے والے تمام 20 بوائز اینڈ گرلز اسکولوں کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز اور ھیڈز کو رائیٹ ٹو پلے کے امن کے پیغام سے بھرپور سوینیِئر پیش کیئے کئے.کمپیئرنگ کے فرائض رائیٹ ٹو پلے کی مس زرقا اور عارف شاہ نے انجام دئیے جبکہ ظہیرالدین, سعادت علی, کامران شاہ, عدنان,عمران, محی الدین ٹیکنیکل آفیشلز تھے.اس موقع پر اشفاق جتوئی, اطہر علی, شمیم زئی, نورالعین, گل زئی, صباح راشد, نبیحہ شاہ, سیدہ فرحانہ, رحیمہ, فرح ناز, ثناء بگھیو, نورین بانو, مس غزالہ, الگزینڈر اور دیگر موجود تھے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *