سعودی عرب سے لوٹنے والا نوجوان پولیس کے ہاتھوں لٹ گیا!

لاہور-گزشتہ شب ایک سعودی پلٹ شخص کراچی ایئرپورٹ پر اترا اور اپنے بھائی کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ راستے میں انہیں دو پولیس والوں نے روکا اورپھر ان کے ساتھ ایسا ہاتھ ہو گیا کہ آپ کے سن کر ہی ہوش اڑ جائیں گے۔ اس شخص نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر بتایا ہے کہ وہ صبح ساڑھے پانچ بجے ایئرپورٹ سے نکلا اور اپنے بھائی کے ساتھ مہران گاڑی میں گھر کا رخ کیا۔ جب وہ الہٰ دین پارک کے پاس پہنچے تو انہیں دو پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جو سیاہ رنگ کی کرولا گاڑی میں بیٹھے تھے۔
پولیس والوں نے انہیں تلاشی دینے کو کہا۔ اس شخص نے انہیں اپنا شناختی کارڈ دکھایا لیکن انہوں نے کہا کہ اپنا بیگ گاڑی سے نکال کر لاﺅ، اس کی بھی تلاشی لینی ہے۔ اس آدمی نے گاڑی سے بیگ نکالتے ہوئے اپنا لیپ ٹاپ کا بیگ وہیں چھپانے کی کوشش کی جس میں 7تولے سونا، لیپ ٹاپ ،500سعودی ریال، تمام تعلیمیدستاویزات، اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز و دیگر قیمتی چیزیں تھی۔ تاہم پولیس والوں نے اسے یہ بیگ چھپاتے دیکھ لیا۔ جب انہوں نے بیگ پکڑ کر کھولا اور اس میں سونا دیکھا تو وہ بیگ لے کر اپنی گاڑی میں بیٹھے اور فرار ہو گئے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان کے پیچھے گاڑی دوڑائی لیکن ان کی گاڑی چھوٹی تھی لہٰذا انہیں نہ پکڑ سکے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *