منگھو پیر روڈ پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ہزاروں لٹر پٹرول بہنے لگا!

ٹینکر میں 52 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا جو سڑک پر بہہ گیا۔ فوٹو : فائل

کراچی -کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ پر ہزاروں لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹینکر میں 52 ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا جو ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں سڑک پر بہہ گیا۔ جائے حادثہ کو فوری طور پر ٹریفک کے لیے بند کرکے مٹی کے ڈمپر طلب کیے گئے اور پٹرول پر مٹی ڈالی گئی تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے۔

رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو ٹینکر کے قریب آنے سے باز رکھا۔ بعد ازاں ٹینکر کو ہیوی کرین کی مدد سڑک سے ہٹا دیا گیا  جس کے بعد رینجرز ، پولیس اور دیگر اداروں نے علاقے کو کلیئر قرار دے دیا :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *