ایس ایس پی نے رینجرز بلانے کے لیے ڈی سی کو خط لکھا، تو پھر ڈی سی نے بھی آگے خط لکھا ہوگا، وہ کہاں ہے؟

rana-sanaullah2

لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے اعتراض اٹھایا ہے کہ اگر ایس ایس پی اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس میں رینجرز بلانے کے لیے ڈی سی کو خط لکھا تھا تو یقینا ڈی سی نے بھی رینجرز کو خط لکھا ہوگا، وہ خط کہاں ہے؟ انہوں نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ بارہ سے پندرہ افراد کی لسٹ پہلے سے رینجرز کو دی گئی تھی کہ ان لوگوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل نہیں ہونے دینا، اس لسٹ میں وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام بھی شامل تھا- رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیر داخلہ کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے سے روکنے سے پورے ملک کی سبکی ہوئی ہے- انہوں نے کہا کہ احکامات کہیں اور سے آئے تھے ، احسن اقبال کا مستعفی ہوجانا مسئلے کا حل نہیں  اور ایس ایس پی اسلام آباد کے خط کی کوئی حیثیت نہیں-ادھر سیکرٹری داخلہ نے واقعے کی انکوائری شروع کر دی ہے-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *