ہنڈا اکارٖڈ کا نیا ماڈل متعارف!

— فوٹو بشکریہ ہونڈا

ہونڈا نے اکارڈ کے دسویں جنریشن ماڈل کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔ باہر سے یہ نئی گاڑی پہلے کے مقابلے کچھ لوئر اور چوڑی ہے جبکہ اس کی لمبائی بھی موجودہ ورژن کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔ تاہم گاڑی کے لیے اسپورٹس لک کو نمایاں کرنے کے لیے کمپنی نے زیادہ کوشش کی ہے۔

گاڑی کے اندر اگلی نشستوں کو زیادہ بڑا کیا گیا ہے تاکہ بیٹھنے والوں کو زیادہ جگہ مل سکے جبکہ پچھلی نشستوں کے لیے ڈھائی انچ اسپیس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

گاڑی میں آٹھ انچ کا آڈیو ٹچ اسکرین ڈسپلے بھی دیا گیا ہے جبکہ ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو کو بھی اس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سڑک پر معاونت کے لیے ہونڈا لنک ٹیلی میٹیکس سسٹم دیا گیا ہے، اسی طرح ریموٹ لاکنگ اور ان لاکنگ، انجن اسٹارٹ، ریموٹ ڈائیگنوسٹک اور اسپیڈ ٹریکنگ کے فیچرز بھی موجود ہیں۔

کمپنی کے مطابق وائرلیس چارجنگ، فور جی ایل ٹی ای کار وائی فائی اور وائی فائی اوور دی ائیر سسٹم بھی اضافی آپشنز کے طور پر صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ گاڑی میں اب کی بار 192 ہارس پاور 1.5 لیٹر انجن دیا گیا ہے جبکہ دوسرا 2.0 ٹربو فور سلینڈر انجن دیا گیا ہے ۔

گاڑی میں سسپنشن بوسٹس المونیم کنٹرول کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ ٹو موڈ ڈرائیونگ سسٹم بھی دستیاب ہے۔فوٹو بشکریہ ہونڈا

گاڑی کے حفاظتی نظام کو رفتار سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جاسکے جو کہ گاڑی لہرانے پر وہیل کو حرکت دیتا ہے اور ٹکراﺅ سے بچانے کے لیے روک بھی دیتا ہے۔ یہ گاڑی ٹریفک کے اشارے پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور ڈرائیور کے سامنے ڈسپلے کرتی ہے۔

ایک ملٹی اینگل کیمرہ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ، فرنٹ اور بیک پارکنگ سنسرز، کراس ٹریفک الرٹ اور ڈرائیور مانیٹر بھی اضافی آپشنز کے طور پر دستیاب ہوں گے۔ اس گاڑی کی بکنگ رواں ماہ کے آخر میں امریکا میں شروع ہورہی ہے جو صارفین کو اگلے سال کے شروع میں دستیاب ہوگی۔

اس گاڑی کی قیمت 23 ہزار 570 ڈالرز (لگ بھگ 25 لاکھ پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی جبکہ یہ مختلف ورژن میں 35 ہزار 800 ڈالرز (لگ بھگ 38 لاکھ پاکستانی روپے) میں مل سکے گی، تاہم پاکستان میں قیمت کیا ہوگی، وہ یہاں آنے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا، کیونکہ اس کے 2016 کا ماڈل ایک کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کیا جارہا ہے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *