ون ڈے سیریز: سری لنکن اسکواڈ سے ملنگا اور میتھیوز کی چھٹی

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ فاسٹ باؤلر ملنگا اور آل راؤنڈر میتھیوز کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا۔ لاستھ ملنگا کو آرام کی غرض سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ اینجلو میتھیوزفٹنس مسائل کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش چندیمل اور چمارا کپوگیدرا دوبارہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔
سری لنکن سلیکٹرز نے موجودہ ناقص فارم اور 2019 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے لاستھ ملنگا کا انتخاب نہ کرتے ہوئے انہیں آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے اور سیریز کیلئے منتخب نہیں کیا۔
اعلان کردہ اسکواڈ کپتان اپل تھرنگا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، لہیرو تھریمانے، کشال مینڈس، ملیندا سری وردنا، چمارا کاپوگیدرا، تھسارا پریرا، سکوگے پرسنا، نووان پرادیپ، سورنگا لکمل، دشمانتھا چمیرا، وشوا فرنینڈو، اکیلا دھننجایا اور جیفری وانڈرسے پر مشتمل ہے۔
سری لنکا اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر سے ہو گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *