انضمام الحق نے ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی!

چئیرمین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد انضمام الحق سے بات کریں گے: فوٹو: فائل

لاہور -قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں. قومی کرکٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے یو اے ای میں شیڈول ٹی 10 لیگ کی ایک ٹیم خرید لی جس پر بورڈ حکام ناخوش نظر آتے ہیں. اس حوالے سے چئیرمین نجم سیٹھی روس میں چھٹیاں گزار کر واپس آنے کے بعد ان سے بات کریں گے، 10 اوورز فی اننگز پر مشتمل میچز کا حامل ایونٹ 21 سے 24 دسمبر تک شارجہ میں کھیلا جائے گا، اس کیلیے انضمام کو چیف مینٹور بھی مقرر کیا گیا ہے، وہ پی سی بی سے بطور چیف سلیکٹر ماہانہ تقریباً15 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، بورڈ سے ہی ٹکٹ، رہائش کی سہولت اور ڈیلی الاؤنس لے کر وہ ون ڈے سیریز کیلیے مشاورت کے نام پر دبئی گئے، مگر وہاں گزشتہ روز ٹی 10 لیگ کی تقریب میں شرکت کی، ایونٹ میں وہ پنجابی لیجنڈز نامی ٹیم کے مالک ہیں۔

بورڈ حکام نے گزشتہ روز ہی اس ایونٹ پر دبے الفاظ میں تشویش ظاہر کی تھی مگر اب ان کا اپنا چیف سلیکٹر اس کے ساتھ منسلک ہو چکا، گزشتہ برس انضمام کے بھائی بنکاک میں منعقدہ ایک ایونٹ کیلیے اپنی ٹیم لے کر گئے تھے جس کے کپتان فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکار سابق اسپنر دانش کنیریا تھے، انضمام ماضی میں باغی انڈین کرکٹ لیگ میں بھی شریک ہو چکے ہیں :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *