معروف پاکستانی فلم پر پابندی !

6

لاہور ۔”پنجاب نہیں جاونگی“ کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم”نامعلوم افراد 2“ پر پنجاب بھر میں پابندی لگادی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 اکتوبر کو جاری ہونے والے پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق فلم’نامعلوم افراد 2 ‘کے خلاف مختلف اور مسلسل شکایات آرہی تھی جس کی وجہ سے پنجاب حکومت نے پورے صوبے کے سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم 35 دن پہلے بڑی عید پر یکم ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی، فلم پاکستان کے تمام سینسر بورڈ سے پاس ہوئی اور پھر اس فلم کی سندھ، پنجاب اور اسلام آباد میں نمائش ہوئی۔
فلم اب تک ملک بھر سے 20 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے جس کی اب بھی اسلام آباد اور کراچی سمیت سندھ بھر میں کامیابی سے نمائش جاری ہے۔فلم نامعلوم افراد 2 کے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنا حکم واپس لے کیونکہ فلم نامعلوم افراد 2 سینسر سمیت پورے مراحل سے گزر کر ریلیز ہوئی تھی اور اب ان کی اس فلم پر اس طرح اچانک پابندی لگانا سمجھ سے باہر ہے:۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *