اداکارہ نور اب صرف مذہبی پروگرام کریں گی!

زندگی میں نیا موڑ آچکا،بقیہ زندگی دین اسلام کی تعلیم اور فروغ کے لیے وقف کرونگی، نور۔ فوٹو: فائل

لاہور -اداکارہ نور نے شوبز کو خیرباد کہہ کر مذہبی پروگرام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نور نے ذرائع سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہرایک شخص کی زندگی میں کوئی لمحہ ایسا آتا ہے جب وہ کسی نئی سمت کی جانب آگے بڑھتا ہے۔ میری زندگی میں بھی اب نیا موڑ آچکا ہے اوراسی لیے میں نے شوبز سے دوری اختیارکرلی ہے۔ میں اپنی بقیہ زندگی دین اسلام کی تعلیم اوراس کے فروغ کے لیے وقف کرونگی۔ اگرکوئی اچھا مذہبی پروگرام ملا تواس کی میزبانی تک محدود رہونگی، جس کا مقصد صرف اورصرف یہی ہوگا کہ جو لوگ مجھے اپنا آئیڈیل مانتے تھے وہ مجھ میں تبدیلی کوبھی اپنائیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نور نے یہ فیصلہ اپنی مرشد کی ہدایت پر کیا ہے اوراب آئندہ کسی بھی طرح کی فنی شوبزسرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *