چھرا بردار کا گوجرانوالہ میں وار، خاتون شدید زخمی!

Image result for ‫چاقو سے حملہ‬‎

گوجرانوالہ -گوجرانوالہ میں نامعلوم موٹرسائیکل افرادخاتون پر چھریوں کے وار کرکے فرار ہوگئے جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے جناح روڈ پر 25سالہ مہوش نامی خاتون گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اسی دوران اچانک موٹرسائیکل پر سوار 2نامعلوم افراد نمودار ہوئے جنہوں نے آتے ہی خاتون پر چھریوں سے حملہ کردیا اور فرار ہوگئے۔ مہوش کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں گھرکے باہر کھڑی تھی کہ2ملزمان آئے اور چھریاں مارکر فرار ہوگئے :-

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *