ملک میں تبدیلی کے فیصلے بیلٹ باکس کے ذریعے ہونے چاہئیں، وزیراعظم

khaqan abbasiوزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ بات چیت کا قدم اٹھانا مشکل ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں دو جگہوں سے پالیسی بننے کا تاثر غلط ہے کیونکہ کوئی بھی ملک دو پالیسیاں بنا کر کام نہیں کر سکتا۔ احتساب عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم میرا کام ہے کہ عدالت کے باہر رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کی تفتیش کروں، میری ذمہ داری ہے کہ دیکھوں کہ کیا واقعہ ہوا، کیسے ہوا اور کس نے احکامات جاری کئے۔ ملک میں تبدیلی کے فیصلے بیلٹ باکس کے ذریعے ہونے چاہئیں۔

بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے دوست ممالک میں شامل نہیں جب کہ ایل او سی پر آج بھی کشیدگی برقرار ہے، بھارت ہمیشہ پاکستان میں عدم استحکام کا خواہاں رہا ہے لیکن بھارت کو باور کرایا ہے کہ ہر سازش کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا بے بنیاد ہے جب کہ موجودہ ماحول میں بھارت کے ساتھ بات چیت کا قدم اٹھانا مشکل ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *