جسٹس (ر) جاوید اقبال چیرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

javed iqbalجسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چیئر مین نیب تعینات کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو چیرمین نیب تعینات کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں سکھر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے  قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کی، ایم کیوایم اور جماعت اسلامی سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ رہا جس کے بعد  نیب کے چیئرمین کے لیے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نام فائنل کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس جاوید اقبال کا ماضی شاندار ہے، وہ سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس(ر) جاویداقبال نے 28 اپریل 2000 کو سپریم کورٹ کے جج کا حلف اٹھایا، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بطور چیف جسٹس بھی فرائض سرانجام دیے جب کہ اس کے علاوہ انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن اور لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی بھی کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *