’نوازشریف کے کیس میں اتنی علجت انہیں سیاسی طور پر گرانے کیلیے ہے‘

وزیر مملکت برائےtalal داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ نوازشریف کے کیس میں اتنی عجلت صرف انہیں سیاسی طور پر گرانے کے لیے ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین ولایتی قسم کا جعلساز ہے، اس شخص نے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ بھی جعلسازی کی، عمران خان اور جہانگیر ترین پر اخلاقی الزامات ہیں، دونوں نااہل ہیں یہ صرف ٹھپا لگنا ہے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نوازشریف خاندان کا ٹرائل تو شروع کردیا گیا لیکن ریویو پٹیشن کا جواب نہیں آیا، نوازشریف کے ٹرائل کو ٹاپ گیئر میں ڈالنے کی وجہ کیا ہے؟ اتنی عجلت نوازشریف کو سیاسی طور پر گرانے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ فرد جرم لگانے جارہے ہیں اور آپ کو یہ نہیں پتا کہ جرم کیا ہے، نیب قانون کے مطابق عبوری ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں ہوتی، عارضی فرد جرم آمریت کے دور میں بھی نہیں لگی، ٹرائل جلدی ہوتاہے تو نواز شریف سے نا انصافی ہوگی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مقبول لیڈر کو شپ کو گھر بھیج دیا گیا، نواز شریف کو نکالنے سے نقصان پاکستان کا ہوا ہے، اسٹاک ایکسچینج نقصان میں ہے اور سی پیک پر بھی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *