دبئی ٹیسٹ؛ پاکستان پر شکست کے بادل پھر منڈلانے لگے

ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹdubai test میچ میں سری لنکا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

سری لنکا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہےاور اسے جیت کے لیئے 82 رنز جب کہ سری لنکا کو 3 وکٹیں درکار ہیں، وکٹ پر اس وقت یاسر شاہ کے ساتھ اسد شفیق موجود ہیں جنہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی 11 ویں سینچری مکمل کی ۔ آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جو کہ 68 رنز بنا کر پریرا کا شکار ہوئے، ان کے بعد آنے والے کھلاڑی محمد عامر بھی 4 رنزبنا کر پریرا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

اس سے قبل میچ کے چوتھے دن سری لنکا کے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور سمیع اسلم نے کیا تو سمیع اسلم صرف ایک رنز بنا کر گماگے کا شکار ہو گئے، سینئر بلے باز اظہرعلی بھی زیادہ دیرتک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 36  کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنا کر پرادیپ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے حارث سہیل بھی صرف 10 رنز بنا کر پریرا کا شکار ہو گئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *