!برطانوی وزارت عظمی کے بعد کیمرون نے یہ ملازمت حاصل کی

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنا عہدہ چھوڑنے کے بعد کام کے لیے کوئی باقاعدہ ملازمت اختیار نہیں کی۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے آن لائن ادائیگی سے متعلق ایک بڑی امریکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ امریکی کمپنی First Data کی مجلس عاملہ کا رکن بننے کے بعد کیمرون پورے مہینے میں صرف دو سے تین روز کام کریں گے جس کے دوران وہ کمپنی کے لیے مشاورت سر انجام دیا کریں گے۔

گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعظم کا دفتر اور برطانوی پارلیمنٹ کی رکنیت چھوڑنے کے بعد یہ کیمرون کی پہلی ملازمت ہو گی۔
فرسٹ ڈیٹا کمپنی پوری دنیا میں کریڈٹ اور ڈسکاؤنٹ کارڈز سے متعلق معاملات انجام دیتی ہے۔ برطانوی اخبار گارڈیئن کے مطابق گزشتہ برس کمپنی کو 11.6 ارب ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی۔

کمپنی نے پیر کے روز جاری ایک بیان میں سابق برطانوی وزیراعظم کو اکیسویں صدی کے آغاز میں عالمی سطح پر نمایاں ترین مؤثر شخصیات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ اور امریکا کے درمیان تجارتی روابط قائم کرنے میں کردار ادا کیا۔ وہ کہتے ہیں کہ "میں یہ جوش اور جذبہ رکھتا ہوں کہ دل چسپ ٹکنالوجی کی جدید ترین شکلیں سامنے لانے والی برطانوی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے لیے مواقع سامنے لائے جانے چاہئیں جن سے کمپنیاں اور صارفین دونوں مستفید ہوں"۔

گزشتہ برس جون 2016 میں برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے لیے ہونے والی براہ راست رائے شماری کے بعد اپنا منصب چھوڑنے کے وقت سے لے کر اب تک کیمرون نے کئی عہدوں پر رضاکارانہ طور پر کام کیا۔ ان میں برطانیہ میں زہائمر کے لیے فلاحی سوسائٹی کی سربراہی بھی شامل ہے۔

کیمرون سے قبل سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے اپنا منصب چھوڑنے کے بعد بیمکو کمپنی میں سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر کے طور پر شمولیت اختیار کی۔ ان سے قبل ٹونی بلیئر وزارت عظمی کی مدت پوری ہونے کے بعد کثیر القومی امریکی بینک جے بی مورگن سے منسلک ہوئے تھے۔

برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ اور کیمرون کے حلیف جارج اوسبورن نے وزارت چھوڑنے کے بعد صحافت کے شعبے کا رخ کیا۔
امریکی کمپنی "فرسٹ ڈیٹا" نے بطور مشیر کیمرون کی تنخواہ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم کئی مصدقّہ ذرائع اور کچھ عرصہ قبل دستخط کیے جانے والے معاہدے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ 800 برطانوی پاؤنڈ حاصل کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *