ایشیا کپ ہاکی: بنگلہ دیش کو پاکستان کے ہاتھوں 7-0 سے شکست

پاکستان نے دسویں ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔
ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم میں پول اے کے اس میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں نے کھیل کا آغاز تیز رفتاری سے کیا اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے گئے تاہم پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔
پاکستان کی جانب سے دوسرے کوارٹر میں ابو بکر محمد نے 18ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلائی جس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آگئی تاہم دوسرے کوارٹر میں مزید کوئی گول اسکور نہ ہوسکا۔
تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے بنگلہ دیشی گول پوسٹ کا مسلسل محاصرہ کئے رکھا اور تین گول اسکور کیے۔
آخری کوارٹر میں بھی پاکستان نے تین گول کیے اور صفر کے مقابلے میں سات گولوں کے ساتھ میچ کا اختتام ہوا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *