کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی فون سام سنگ کی سب سے منافع بخش پراڈکٹ ہے؟

i phoneابھی کچھ عرصہ پہلے ایپل کمنی نے اپنے تین نئے فون لانچ کرنے کا اعلان کیا جن میں آئی فون 8، آئی فون8 پلس اور آئی فون ایکس شامل ہیں۔
جہاں تک بات ہے آئی فون8 یا 8پلس کی تو وہ تو آئی فون کے پرانے ماڈل آئی فون7اور7پلس جیسا ہی ہے شائد سپیکر ، بیٹری یا سپییس ذرا بہتر کیا ہو لیکن اگر ہم بات کریں آئی فون ایکس کی تو ہاں یہ ایک نئی چیز ہے۔
سب سے پہلے تو اس کا بالکل نیا ڈیزائن، گھڑی کا شیشہ ذرا کم استعمال کیا گیا ہے(بالکل ختم نہیں کیا گیا)، 5.8انچ کی سکرین کو بدل کر 18:9کا کر دیا گیا ہے، کیمرہ ہو یا سنسر فیچرز سب کو ہی بہتر سے بہترین کر دیا گیا۔ فنگر سنسر کو نکال کر چہرہ سنسنر کرنیوالا فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ قصّہ مختصر یہ کہ ایپل نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔ ہے لیکن اگر آپ ان فیچرز پر نظر ڈالیں تو پتہ لگے گا کہ یہ ساری خصوصیات تو پہلے ہی سام سنگ کے S8, S8پلس اور note 8میں موجود ہیں جبکہ یہ موبائل مارکیٹ میں پہلے سے موجود بھی ہیں اور ان کی قیمت بھی آئی فون کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
ایپل صارفین کے لئے سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ یہ تمام فیچرز سام سنگ کمپنی ہی ایپل کو سپلائی کر رہی ہے اور اس کے بدلے ہر آئی فون ایکس کی سیل پر 110$سام سنگ کمپنی کو جائے گا۔ اگر آپ کو یقین نہیں آتا تو وال سٹریڑ جرنل کی شائع کردہ رپورٹ ہی پڑھ لیں جس میں بتایا گیا ہے کہ سام سنگ کمپنی نے ایک کارپوریٹ کمپنی کے طور پر ایپل کمپنی سے اس مد میں باقائدہ معاہدہ کیا ہے۔
سام سنگ تو دونوں طرف سے فائدے میں ہی ہے کیونکہ اُس کا ایک نہیں بلکہ تین موبائل مارکیٹ میں پہلے سے ہی ان تمام فیچرز کے ساتھ موجود ہیں اگر ایپل اکیس کے بعد اُن کی سیل میں کمی ااتی بھی ہے تو وہ نقصان تو سام سنگ ایپل سے ہی پورا کر لے گا۔
لیکن ایک بات ہے کہ لوگ نسل در نسل آئی فون استعمال کرتے آرہے ہیں وہ ابھی بھی وہی آئی فون
مہنگے داموں خریدیں گے اور اُس پر خوش بھی ہونگے کیونکہ یہ دنیا کے وفادار ترین کسٹمرز ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *