آرمی چیف نے امریکا کو تحفظات سے آگاہ کردیا، آئی ایس پی آر

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں امریکا کے سفیر اور دیگر حکام پر مشتمل امریکی وفد کو خطے کے امن اور پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے کہا کہ 'پاکستان نے رکاوٹوں کے باوجود اپنا کام اچھی طرح نبھایا اور پاکستان کے مستقبل کے اور پاکستانی عوام کے لیے اپنی کو ششوں کو جاری رکھے گا'۔
امریکی وفد میں نائب وزیر خارجہ لیزا کرٹس، ایلس ویلز اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور عہدیدار شامل تھے جس نے جنوبی ایشیا کے حوالے امریکی حکمت عملی سے آرمی چیف کو آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران افغانستان خطے کی سیکیورٹی اور خطے کے حوالے سے پاکستان کے مثبت کردار پر بات چیت کی گئی۔
امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *