عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اسلام آباد پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملزم کو 26 اکتوبر کو کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ان کے خلاف زیر سماعت توہین عدالت کے مقدمے میں بارہا نوٹسز جاری کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر جاری کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جانب سے جمع کرایا جانے والا جواب بھی مسترد کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلینج کرنے کا فیصلے کیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *