کیپٹن صفدر کی تقریرپارٹی پالیسی نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے احمدی فرقے کے خلاف تقریر سے اظہار لاتعلقی کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 'نہ میں اور نہ ہی میاں صاحب یا پارٹی ان خیالات کی ذمہ دار نہیں اور کیپٹن(ر) صفدر کو ایسا کچھ نہیں کہنا چاہیے تھا اور پارٹی میں کوئی بھی ان سے متفق نہیں ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بطور پارلیمانی لیڈرمیرا فرض ہے کہ میں اس معاملے پر کیپٹن (ر) صفدر سے بات کروں اور ان سے پوچھوں کہ اس تقریر کا سیاق وسباق کیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی نے اس تاثر کو رد کردیا کہ کیپٹن صفدر کا بیان نفرت انگیز تقریر کے ذمرے میں آتا ہو اور 'صفدر نے جو کہا شاید وہ جذبات ہوں جو جذباتی انداز کی وجہ سے کی ہوں۔
انھوں نے کہا کہ 'ہمیں ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے جس بات سے ملک میں جمہوریت کی نفی کرتی ہو اور معاشرے میں افراتفری کا باعث بنے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا داماد ہونے کی وجہ سے کیپٹن (ر) صفدر کی انھیں زیادہ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *