باکسر عامر خان کے ساتھ لندن میں یہ لڑکی کون؟

برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان لندن میں ایک نامعلوم لڑکی کے ساتھ سیر سپاٹے کرتے دیکھے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 30 سالہ سابق لائٹ ویلٹر ویٹ باکسنگ چیمپئن عامر خان کو لندن میں شیشہ بار کے باہر ایک خاتون کے ساتھ گھومتے دیکھا گیا اور گمان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ خاتون فریال مخدوم کے بعد عامر خان کی زندگی کی پارٹنر ہو سکتی ہے۔

عامر خان اور ان کی نامعلوم دوست کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ گاڑی میں بیٹھتے بھی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ نامعلوم خاتون نے ہاتھ میں لال گلاب کا amir n friendپھول بھی اٹھا رکھا تھا۔

خیال رہے کہ باکسر عامر خان نے دو ماہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فریال مخدوم کی جانب سے عامر خان سے تعلقات دوبارہ بحال کرنے کے لیے معافی بھی مانگی گئی تھی تاہم باکسر کی جانب سے اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔

کچھ روز قبل ڈیلی میل سے بات کرتے ہوئے فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ وہ عامر خان کی بیٹی کو خود مختار اور طاقتور بننا سکھائیں گی جو مسلمان خواتین کے لیے ایک مثال بنے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *