بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران انوکھا واقعہ

بھارت کے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹcar on pitch in india میں ایک شخص کے میچ کے دوران پچ پر گاڑی چلانے پر وہاں موجود 

انٹرنیشنل کھلاڑی ہکا بکا رہ گئے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی کے نواحی علاقے پالم کے ایئرفورس گراؤنڈ میں کھیلے جارہے رانجی ٹرافی ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں دہلی اور اترپردیش کی ٹیمیں مد مقابل تھیں کہ اس دوران ایک شخص گاڑی چلاتا ہوا میدان کے اندر داخل ہوگیا اور پچ پر گاڑی گھوماتا رہا جس کی وجہ سے میچ روکنا پڑگیا اور گراونڈ میں موجود پلیئرز بدحواسی کے عالَم میں ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہے۔

قابل ِ ذکر بات یہ ہے کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا، گراؤنڈ میں عالمی سطح پر بھارت کی نمائندگی کرنے والے نامورکھلاڑی  گوتم گمبھیر اور اشانت شرما بھی موجود تھے جو بے بسی کی تصویربنے رہے۔

اس اچانک پیدا ہونے والی صورتحال نے سیکورٹی اہلکاروں اور گراؤنڈ اسٹاف کی دوڑیں لگوادیں جو بھاگتے ہوئے میدان میں پہنچے اور کار سوار کو گرفتار کرنے کے بجائے بات چیت کرکے اسے باہر لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

بھارت میں ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران یہ عجیب وغریب واقعہ پہلی بارپیش نہیں آیا بلکہ اس سے قبل رانجی ٹرافی میچ کے دوران بھی گراؤنڈ میں سانپ نکل آئے تھے جس نے کھلاڑیوں اور شائقین کو خوف زدہ کردیا تھا جب کہ اس واقعے نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی اپنے ہی ملک میں سیکورٹی  پر سوالیہ نشان لگادیے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *