میرا کے انگریزی گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لالی وڈ اداکارہ میرا کی 'گلابی انگریزی' کے چرچے زبان زد عام ہیں، وہ جب بھی انگریزی میں بات کرتی ہیں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتی ہیں۔

میرا نے ایک بار پھر اپنے مخصوص انداز سے مداحوں کو کافی محظوظ کیا اور  انگریزی میں گانا گا کر سب کو حیران ہی کردیا۔

انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں ہالی وڈ کی مشہور فلم ٹائی ٹینک کا گیت 'مائی ہارٹ وِل گو آن' گایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

میرا اس وقت اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور حال ہی میں وہ اپنی شادی کا جوڑا ڈیزائن کروانے کے لیے بھارت کے مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا سے ملاقات بھی کرکے آئی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *