ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان اسموگ کی وجہ سے ملتوی

ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان west indiesملک بھر کے مختلف علاقوں بالخصوص صوبہ پنجاب اسموگ کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی دورہ پاکستان پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔ پی سی بی سیریز کے التواء کا باضابطہ ا اعلان 48 گھنٹوں میں کر دے گا۔

خیال رہے کہ ملک کے مختلف علاقے بالخصوص صوبہ پنجاب ان دنوں شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں متعدد افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔

آلودہ دھند اور اسموگ نے سفری مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جبکہ حد نگاہ بہت کم ہوگئی ہے۔

گذشتہ دنوں حکومت پنجاب نے آلودہ دھند اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی تھی، جبکہ فصلوں، ٹائروں اور کوڑے کو آگ لگانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کی حامی بھری تھی۔

بعدازاں سری لنکن ٹیم نے بھی لاہور میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *